ٹرین کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہونے پر گریجویشن کی تقریب میں جانے والے طالب علم کو ٹرین میں ہی ڈگری مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 مئی 2017 23:46

ٹرین  کی خرابی کی وجہ سے تاخیر ہونے پر  گریجویشن  کی تقریب میں جانے والے طالب علم کو ٹرین میں ہی ڈگری مل  گئی
نیویارک میں جب  گریجویشن کی تقریب میں جانے والا طالب علم ٹرین کی خرابی کی وجہ سے  ٹرین میں ہی پھنس گیا تو اسے ٹرین میں ہی ڈگری مل گئی ، مگر ذرا انوکھے انداز میں۔ 
ایک نامی فیس بک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک طالب علم کے گرد لوگوں کو جمع اور طالب علم کو ڈگری لیتے دکھایا گیاہے۔فیس بک صارف نے ڈسکرپشن میں لکھا کہ بے چارہ لڑکا ٹرین خراب ہونے پر گریجویشن  کی تقریب چھوڑ بیٹھا تو ہم نے اسے ٹرین میں ہی گریجویٹ کر دیا۔

الکانترانامی طالب علم نے ڈبلیو اے بی سی کو بتایا کہ ٹرین ایمرجنسی بریک خراب ہونے پر تاخیر کا شکار ہوگئی۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب متبادل ٹرین بھی سگنل کی خرابی کی وجہ سے تاخیر سے پہنچی۔الکانترا نے بتایا کہ 45 منٹ کی تاخیر تک تو اسے امید تھی کہ وہ سٹیج پر جا سکے گا اس کے بعد وہ امید چھوڑ بیٹھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد الکانترا کے دوستوں اور گھر والوں نے صورتحال کو بدلنے کے لیے ٹرین میں ہی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا۔

تقریب کے آخر میں الکانترا کے دوست نے اسے فون پر بنایا گیا ایک ڈپلوما پیش کیا، جس پر لکھا تھا، اچھے کام کا سرٹیفیکیٹ، اب آپ نرس ہوگے۔تقریب کے بعد الکانترا نے سب سے فرداً فرداً مل کر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ الکانترا نے دیگر لوگوں کو موبائل سے متبادل ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی دعوت دی۔

Browse Latest Weird News in Urdu