جاپانی کمپنی نے کتوں اور بلیوں کے لیے سامورائی زرہیں بنانا شروع کر دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 جون 2017 23:44

جاپانی کمپنی نے کتوں اور بلیوں کے لیے سامورائی زرہیں بنانا شروع کر دی
سامورائی ایج نامی جاپانی کمپنی نے کتوں اور بلیوں کے لیے وہ چیز بنانا شروع کر دی ہے، جس کی شاید انہیں سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ کمپنی نے کتوں اور بلیوں کےلیے سامورائی زرہیں بنانا شروع کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا کہنا ہے کہ پالتو جانور  ہمارے لیے وفادار سامورائی کی طرح ہیں، جو ہمارے اردگرد رہ کر ہماری حفاظت کرتے ہیں، اس لیے انہیں زرہ بکتر کی زیادہ ضرورت ہے ،جو اُن کی جنگجو فطرت کے مطابق ہے۔
سامورائی ایج ویسے تو چھوٹے کتوں اور بلیوں کے  لیےایک ہی سائز میں زرہ بناتی ہے لیکن وہ  چار ٹانگوں والے سامورائی کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے  الگ سے ڈیزائن کی ہوئی زرہیں بھی بناتی ہے۔ان زرہوں کی قیمت 125 ڈالر سے لیکر 146 ڈالر تک ہے۔
جاپانی کمپنی نے کتوں اور بلیوں کے لیے سامورائی زرہیں بنانا شروع کر ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu