بیوی کا سامنا کرنے سے بچنے کےلیے بنک لوٹنے والے شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 15 جون 2017 15:59

بیوی کا سامنا کرنے سے بچنے کےلیے بنک لوٹنے والے شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا

کنساس سٹی، کنساس۔ ایک 70 سالہ شخص نے کہناہے کہ اس نے کنساس سٹی، کنساس کے بنک کو  ذہنی دباؤ کی وجہ سے لوٹا تھا۔ اس سے پہلے اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بیوی سے دور جانے کےلیےبنک لوٹا ہے۔فیڈرل جج نے لارنس جان رپل کو ضمانت پر رہا کر دیاہے۔

(جاری ہے)


لارنس نے پچھلے ستمبر میں پولیس ہیڈکوارٹر سے ایک بلاک دور بنک آف لیبر میں  جا کر کیشیئر  کوایک پرچی دی تھی،جس پر لکھا تھا کہ  اس کے پاس گن ہے، اسے  رقم دی جائے۔

رقم ملنے  پر لارنس وہیں بیٹھ گیا اور پولیس کا انتظار کرنےلگا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق لارنس نے جب پرچی لکھی تو اس کی بیوی اس کے  ساتھ موجود تھی۔ اس نے پرچی لکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کی بجائے جیل جانے کو ترجیح دے گا۔
کنساس سٹی سٹار کے مطابق رانس نے جج کو بتایا کہ دل کی سرجری کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔جس کی وجہ سے اس نے بنک لوٹا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu