عورت نے انعام کے 42,949,672 ڈالر دینے کی بجائے صرف کھانے کی پیش کش کرنےپر کیسینو پر مقدمہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 جون 2017 23:20

عورت نے انعام کے 42,949,672 ڈالر  دینے کی بجائے صرف کھانے کی پیش کش کرنےپر کیسینو پر مقدمہ کر دیا

ایک عورت نے 42,949,672 انعام جیتنے پر انعامی رقم کی بجائے کھانے کی پیش کش کرنے پر کیسینو پر مقدمہ کر دیا ہے۔ عورت نے یہ رقم سلاٹ مشین سے جیتی تھی۔
کترینا بکمین نے پچھلے سال ریسورٹ ورلڈ کیسینو، کوئنز، نیویارک میں سلاٹ میشن سے جیک پاٹ سے کئی ملین ڈالر جیتے تھے۔
اپنی انعامی رقم کا مطالبہ کرنے پر مس بکمین کو بتایا گیا کہ سلاٹ مشین خراب تھی، جس کی وجہ سے یہ انعام نکلا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انتظامیہ نے مبینہ طور پر مس بکمین کو کیسینو سے نکال دیا۔
سی این این کے مطابق کیسینو نے اگلے دن مس بکمین سے رابطہ کرکے انہیں 2.25 ڈالراور ایک ڈنر کی پیش کش کی لیکن مس بکمین نے دونوں کو مسترد کر دیا۔
اس کے بعد مس بکمین نے کیسینو پر مقدمہ کر دیا ۔ مس بکمین کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر مشین خراب تھی تو اُن کی موکل کےجیتنے کے چانسز صفر تھے، پھر انہیں کھیلنے کیوں دیا گیا۔
مس بکمین کی مبینہ طور پر جیتی گئی رقم امریکا میں گیمنگ مشین سے جیتی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu