فرانسیسی مرد ڈرائیوروں کو کام کے دوران سکرٹ پہننے کی اجازت مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 جون 2017 17:06

فرانسیسی مرد ڈرائیوروں کو کام کے دوران سکرٹ پہننے کی اجازت مل گئی

مغربی فرانس کے شہر میں مرد بس ڈرائیورں  کو سکرٹ پہن کر احتجاج کرنے کے بعد کام کے دوران سکرٹ پہن کر ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی ۔
بس کمپنی سیمیتان نے ڈرائیوروں کے احتجاج کے بعد اپنی لباس کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔نانت شہر میں اس سےپہلے کمپنی نے ڈرائیوروں کو  ٹراؤزر پہن کر ڈرائیونگ کرنے کا پابند کیا  ہوا تھا جبکہ گرمی کی شدید لہر کے باعث ڈرائیور سکرٹ پہن کر ڈرائیونگ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)


ڈرائیورں کی یونین کے ترجمان  گیبرئیل ماگنر کے مطابق ونڈ سکرین  کے پیچھے ڈرائیوروں  کےپاس اکثر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ ہوتا  ہے۔ بسوں میں ائیر کنڈیشنگ نہ ہونے کی وجہ سے یہ ناقابل برداشت ہوتا ہے۔
کمپنی سکرٹ کو ڈرائیوروں کے لیے مناسب لباس نہیں سمجھتی تھی، اس لیے انہوں نے ڈروئیوروں کے لیے ہلکے ٹراؤزر بھی متعارف کرائے تھے لیکن ڈرائیوروں کا مطالبہ تھا کہ انہیں سکرٹ پہننے کی اجازت دی جائے۔
ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کی خواتین ڈرائیوروں کو سکرٹ پہننے کی اجازت ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے بھی  گرمی میں اسے ہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu