نوجوان نے ٹرین پرنیوکاسل سے لندن آنے کی بجائے پہلے سپین اور پھر لندن کی فلائٹ لے کر 40پاؤنڈ بچا لیے۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 جون 2017 23:20

نوجوان نے ٹرین پرنیوکاسل سے لندن آنے کی بجائے پہلے سپین اور پھر لندن کی فلائٹ لے کر 40پاؤنڈ بچا لیے۔

ایک نوجوان نے ٹرین پر نیوکاسل سے لندن آنے کی بجائے جہاز سے پہلے سپین اور پھر لندن آ کر 40 پاؤنڈ بچا لیے۔
شمالی شہر سے لندن تک کےریل کے سفر کی ٹکٹ 78.50 پاؤنڈ ہے، جس پر 21سا لہ جو فرنس  کو احساس ہوا کہ کہ وہ آرام سے 15.99 پاؤنڈ میں سپین اور پھر10.99 پاؤنڈ میں لندن پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


جو کا کہنا ہے کہ وہ فلائٹ ویب سائٹس دیکھتا رہتا ہے۔ اس نے جب ٹرین کے ٹکٹ کی قیمت دیکھی تو سوچا کہ اسے بذریعہ سپین لندن میں آنا چاہیے۔اپنے سفر کے دوران جو نے کافی سیر بھی کی۔جو کو بذریعہ سپین لندن کا سفر 38.48پاؤنڈ میں پڑا یعنی جو کو 40.02پاؤنڈ  کی بچت ہوگئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu