فیس بک پر کوئی بھی آپ کی چھٹیوں کی تصاویر دیکھنا نہیں چاہتا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 جولائی 2017 23:27

فیس بک پر کوئی بھی آپ کی چھٹیوں کی تصاویر دیکھنا نہیں چاہتا

اگر آپ فیس بک پر بےتحاشا تصاویر شیئر کرتے ہیں تو یہ خبر شاید آپ کا دل توڑ دے۔ ایک تحقیق کے مطابق فیس بک  پر چند لوگوں کے علاوہ کوئی بھی آپ کی چھٹیوں کی تصاویر دیکھنا نہیں چاہتا۔
یہ بات تو یقینی ہے کہ ماں  باپ اور قریبی رشتے دار آپ کی تمام تصاویر کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ایک تحقیق کے مطابق یہ تصاویر آپ کے دوستوں کو تنگ کرتی ہیں۔

(جاری ہے)


ایک تحقیق میں شامل 73 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اپنے دوستوں کی چھٹیوں کی تصاویر دیکھ کر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔

اسی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ساحل سمندر پر اپنی ٹانگوں کی تصاویر بنا کر پوسٹ کرنا سب سے زیادہ ناپسند کیا جاتا ہے۔
اگرچہ تین چوتھائی افراد کو فیس بک پر چھٹیوں کی تصاویر پسند نہیں لیکن 77 فیصد افراد اپنی چھٹیوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ان میں سے 20 فیصد دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ کہاں پر ہیں اور 10 فیصد چاہتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر دوسروں کو جلن ہو۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu