چین، دیواروں کے درمیان پھنس جانے والے بچے کو نکال لیا گیا

بدھ 28 اکتوبر 2009 19:31

چین، دیواروں کے درمیان پھنس جانے والے بچے کو نکال لیا گیا
ژی جیانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر ۔2009ء) چین میں کھیل کے دوران دیواروں کے درمیان پھنس جانے والے دو سال کے بچے کو کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد نکال لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر یوواؤ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جب دو سال کا بچہ کھیل کھیل میں دیواروں کے درمیان پھنس گیا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چھپن چھپائی کھیل رہا تھا اس دوران وہ دو دیواروں کے درمیان چھپ گیا۔ جب اس نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو وہ باہر نہ نکل سکا اور گھبراہٹ میں مدد کیلئے پکارنے لگا۔ اہل محلہ نے امدادی اداروں کو طلب کیا اور اسے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu