سکائی ڈائیور نے چھلانگ لگانے سے چند منٹ پہلے بیوی کو میسج بھیج دیا کہ وہ پیرا شوٹ نہیں کھولے گا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 15 جولائی 2017 23:55

سکائی ڈائیور نے چھلانگ لگانے سے چند منٹ پہلے بیوی کو میسج بھیج دیا کہ وہ پیرا شوٹ نہیں کھولے گا

ایک سکائی ڈائیور نے جہاز سے چھلانگ لگانے سے  چند منٹ پہلے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ اپنا پیرا شوٹ نہیں کھولے گا۔میسج کرنے کے بعد فلوریڈا میں سکائی ڈائیو  ڈی لینڈ  پر کاپوٹورٹو ویٹانٹونیو نے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
27 سالہ کاپوٹور نے  یہ پیغام چھلانگ لگانے سے چند منٹ پہلے اپنی  بیوی کوستانزا کو بھیجے تھے۔کوستانزا نے میسج ملتے ہی سکائی ڈائیو ڈی لینڈ کی طرف دوڑ لگائی  لیکن وہ وہاں وقت پر نہیں پہنچ سکی۔

(جاری ہے)

کاپوٹور نے اپنے ساتھیوں کو بھی اپنے منصوبے کے بارے میں نہیں بتایا تھا۔ زمین پر موجود سٹاف نے جب جہاز کے پائلٹ سے رابطہ کیا تو کاپوٹور جہاز سے چھلانگ لگا چکا تھا۔ کاپوٹور نے اپنی بیوی کو میسج کیا تھا کہ وہ اب وہ کسی اور حیرت انگیز جگہ جا رہا ہے۔
یہ جوڑا یونائیٹڈ پیراشوٹ ٹیکنالوجی کے لیے کام کرتے تھے، جو پیراشوٹ کے لیے کنٹینر بناتی ہے۔فلوریڈا میں ڈی لینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کاپوٹور کی موت کی تصدیق کی۔اس جگہ کے منیجر کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو باحفاظت فضا میں لے جاتے ہیں۔ ایک دفعہ وہ جہاز سے چھلانگ لگا دیں تو پھر ہم اُن کے لیے  کسی چیز کے ذمہ دار نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu