آپ ماضی میں بے شک نہ جا سکیں لیکن ماضی کی یادوں کو اس طرح بھی تازہ کیا جاسکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 جولائی 2017 22:32

آپ ماضی میں بے شک نہ جا سکیں لیکن ماضی کی یادوں کو اس طرح بھی تازہ کیا جاسکتا ہے

آپ ماضی میں تو نہیں جا سکتے   لیکن جدید فوٹوگرافی کی بدولت  آپ لیزا ورنر کی طرح ماضی جیسی یادیں دوبارہ بنانے کی کوشش کر سکتےہیں۔
1980 کی دہائی میں لیزا جرمن زبان کے سکول کی طالبہ تھیں۔ اس وقت انہوں نے اپنے دورہ یورپ  کے  دوران مشہور مقامات پر تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔ 2017 آیا تو لیزا نے اپنے پہلے دورے کے ٹھیک 30 سال بعد   پھر سے دریائے رائن پہنچ گئیں اور اپنی بہترین تصاویر جیسی تصویریں دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


لیزا نے دوبارہ سیر پر جانے سے پہلے  تمام پرانی تصاویر دیکھیں اور 13 تصاویر کو دوبارہ  بنانے کے لیے منتخب کیا۔ اس کے بعد لیزا نہ صرف   انہیں مقامات پر پہنچ گئیں بلکہ بلکل پہلے جیسے پوز میں ہی دوبارہ تصاویر بنوائیں۔ دوبارہ تصاویر بنانے کے  لیے لیزا نے ستراسبورگ، فرانس سے نیدرلینڈ میں ایمسٹرڈم تک کا سفر کیا۔ لیزا نے ان تصاویر کو اپنے یوٹیوب چینل Cave Art Gal پر تب اور اب کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔
لیزا کا کہنا ہے کہ انہیں تمام مقامات بہت آسانی سے مل گئے تھے۔لیزا نے خواہش ظاہر کی کہ کاش انہوں نے 13 سے زیادہ پرانی تصاویر سکین کی ہوتیں تو وہ مزید تصاویر بناتیں۔

آپ ماضی میں بے شک نہ جا سکیں لیکن ماضی کی یادوں کو اس طرح بھی تازہ کیا ..

Browse Latest Weird News in Urdu