صرف دس سالوں میں آپ اپنے پالتو جانوروں سے باتیں کر سکیں گے۔ ایمزون نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جولائی 2017 23:39

صرف دس سالوں میں آپ  اپنے پالتو جانوروں سے باتیں کر سکیں گے۔ ایمزون نئی ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے
ایک متوقع جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ اپنے پالتو جانوروں سے باتیں کر سکیں گے۔ ایمزون  کے مطابق اس میں 10 سال لگ جائیں گے۔انٹرنیٹ ریٹیلر ایمزون  اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کر رہا ہے۔
ماہر مستقبلیات کے مطابق موجود ہ تحقیق کی روشنی میں ایسا بالکل ممکن ہے۔

(جاری ہے)


ایمزون کی  رپورٹ میں  نارتھ ایریزونا یونیورسٹی  کے پروفیسر کون سلوبوڈچلکوف  کے حوالے سے لکھا ہے کہ کتوں کی ایک نسل ، سگ مرغزار(prairie)کی آواز  میں فرق کیا جاسکتا ہے اور ایسا دوسرے جانوروں میں بھی ممکن ہے۔

پروفیسر کون  کے مطابق سگ مرغزار ایک پیچیدہ زبان میں دوسرے کتوں سے بات کرتے ہیں۔مختلف اقسام کی انواع اور درندوں کے لیے وہ مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں۔یہ کتے انسان کے کپڑوں کے رنگ کو بھی بیان کر سکتےہیں۔ پروفیسر کا کہنا ہے کہ سگ مرغزار پر کی جانے والی تحقیق سب جانوروں  پر اپلائی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu