لپ سٹک اور میک اپ آئٹمز کے شیڈز کے بعد پیش ہے چائے کے شیڈز

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 جولائی 2017 23:50

لپ سٹک اور میک اپ آئٹمز کے  شیڈز کے بعد پیش ہے چائے کے شیڈز

آپ کو کس طرح کی چائے پسند ہے؟ آپ تیز چائے پسند کرتے ہیں کم سے کم پتی کے ساتھ دودھ پینا پسند کرتے ہیں؟ اگر آپ کو اپنی پسند بتانے میں مشکل ہو رہی ہے تو اوپر موجود تصویر میں سے چائے کی رنگت دیکھ کر اپنی پسند کاتعین کر لیں۔یہ تصویر Yorkshire Problems نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس چارٹ میں اے 1 سے ڈی 4 تک چائے کی اقسام دکھائی گئی ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والی اے 1 چائے میں دودھ کا ایک قطرہ نہیں جبکہ ڈی 4 میں چائے کی پتی کا ایک دانہ نہیں ، یہ صرف دودھ  ہے۔بہت سے صارفین انٹرنیٹ پر اس چارٹ کو ناپسند کیا ہے جبکہ کچھ نے اسے فائدہ مند بتایا ہے۔ویسے آپ کو ان میں سے کوئی چائے پسندآیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu