بھوت بھی چوری کرے گا توپکڑا جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 26 جولائی 2017 23:50

بھوت بھی چوری کرے گا توپکڑا جائے گا
چینی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں  ایک چور کو بھوت کے روپ میں چوری کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔چین کے صوبے فوجیان کے شہر جنجیانگ  کی ایک رہائشی عمارت کے نگرانی کے کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چور سیڑھیاں چڑھنے کے بعد دیوار کی اوٹ میں سے سر نکالتا ہے لیکن اسے سامنے لگے کیمرے کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس کی ویڈیو بن رہی ہے۔

اس پر وہ فوراً پیچھے ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

20 منٹ کے بعد وہ واپس آتا ہے  تو اس نے اپنے اوپر کپڑا لپیٹا ہوتا ہے اور بالکل بھوت لگ رہا ہوتا ہے۔لیکن وہ چور یہ بھول جاتا ہے کہ 20 منٹ پہلے وہ کیمرے کو اپنی اصل شکل دکھا گیا ہے۔
بعد میں پولیس نے پتا چلایا کہ خود کو چھپانے کے لیے چور نے پہلی منزل پر ایک پردہ کاٹا تھا، جس میں خود کو بھوت کی طرح چھپایا تھا۔
پولیس نے بعد چور کو ڈھونڈ نکالا  تو پتا چلا کہ چور نے اس عمارت سے کچھ نہیں چرایا تھا لیکن اس نے بہت سی دیگر وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu