کتے گھاس کیوں کھاتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 27 جولائی 2017 23:41

کتے گھاس کیوں کھاتے ہیں؟
کتے کیا کچھ نہیں کھاجاتے۔ عام طور پر اُن کے سامنے جو چیز آجائے وہ اسے کھانے کی کوشش کرتے ہیں، جسے پاؤں کے جوتے، ٹینس بال یا کوئی بھی ایسی چیز جو آپ کے ہاتھ سے نیچے زمین پر  گرے۔اس کے علاوہ کتے کبھی کبھار گھاس بھی کھاتے ہیں۔
اگر آپ کا کتا بھی کبھی کبھار گھاس کھائے تواس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔اصل میں کتے مکمل طور پر گوشت خور نہیں ہوتے۔

وہ اپنی خوراک کی ضروریات گوشت کے علاوہ بھی دیگر چیزوں جیسے پھلیاں، سبزیاں اور گھاس کھا کر بھی پوری کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم کتے گھاس صرف اس صورت میں کھاتے ہیں جب اُن کا معدہ خراب ہو۔کتے جب بھی گھاس کھاتے ہیں تو وہ اس کی معمولی مقدار ہی کھاتے ہیں اور اسے بنا چبائے ہضم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔گھاس کھا کر کتے تھوڑا بہت بیمار ہو جاتے ہیں لیکن اس سے اُن کا معدہ ٹھیک ہوجاتا ہے اس کے بعد اُن کی بیماری بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔
اب اگر آپ کا کتا بھی گھاس کھاتا نظر آئے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں، اسے سکون سے کھانے دیں  لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کا گوشت بند کرکے اسے گھاس ہی ڈالنا شروع کر دیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu