باربی گڑیا اپنی 50ویں سالگرہ پر حجاب میں

اتوار 22 نومبر 2009 18:28

باربی گڑیا اپنی 50ویں سالگرہ پر حجاب میں
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔22نومبر۔2009ء) دنیا کی مشہور و معروف باربی گڑیا اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر حجاب میں نظر آئے گی ۔ باربی گڑیا کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر باربی بنانے والی کمپنی نے اس کو نت نئے روپ میں اور دنیا کی مختلف تہذیبوں کی عکاسی کرتے ہوئے ،نئے انداز میں پیش کرنے کا انتظام کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی دنیا کی عکاسی کرتے ہوئے باربی گڑیا مکمل حجاب اور برقعہ میں نظر آئے گی۔ حجاب والی اس باربی کو اٹلی کے ڈیزائنر ایلیانا لورینا نے تیار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu