دن میں سست بچوں کو رات میں بھی سکون نہیں، رپورٹ

پیر 23 نومبر 2009 16:09

دن میں سست بچوں کو رات میں بھی سکون نہیں، رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 نومبر ۔2009ء) دن کے وقت کام میں سستی برتنے والے بچے رات کے وقت سونے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ تحقیقاتی ادارہ کی رپورٹس کے مطابق کام سے جی چرانے والے بچے عموما بے خوابیدگی کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ادارہ نے 591 ایسے برطانوی بچوں کی روزمرہ مصروفیات کاجائزہ لیا جن کی عمر سات سال سے کم تھی جس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ کام اور بھاگ دوڑ میں مصروف رہنے والے بچے جلد نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ دن کے وقت کام اور بھاگ دوڑ سے جی چرانے والے بچے رات کو عموما بے خوابیدگی کاشکار ہوتے ہیں اورانھیں نیند کی آغوش میں جانے کیلئے 15 سے 42 منٹ کا وقت درکار ہوت اہے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت کام کاج میں مصروف رہنے اور بھاگ دوڑ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بچے نہ صرف بے خوابیدگی سے بچتے ہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہیں جبکہ ان سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے والے بے خوابیدگی کے ساتھ ساتھ فشار خوان اور شوگر جیسی بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu