ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی پالتو مرغی کو ہر روز چہل قدمی کے لیے ساتھ لے جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 جولائی 2017 23:37

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی پالتو مرغی کو ہر روز چہل قدمی کے لیے ساتھ لے جاتا ہے

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہر روز اپنی پالتو مرغیوں کو چہل قدمی کےلیے لے جانےپر علاقے میں کافی مشہور ہو گیا ہے۔
ملٹ سٹرونگ ہر روز سٹرولر پر اپنی مرغیوں  کو چہل قدمی کرانے لے جاتا ہے، اس دوران ملٹ کو دیکھنے والے مسکراتے رہتے ہیں۔
69سالہ ملٹ کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے اس نے دیکھا کہ لوگ سٹرولر پر  اپنے انتہائی قیمتی کتوں کو گھمانے لے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے پاس قیمتی کتا نہیں تھا ، اس لیے اس نے اپنی مرغی کو گھمانا شروع کر دیا۔
ملٹ کے 38سالہ بیٹے ، جوش سٹرانگ، کا کہنا ہے کہ اس کے دوست اکثر اس کے والد کی مرغی کے ساتھ چہل قدمی کی تصاویر اسے بھیجتے  ہیں۔ جوش کے مطابق اس کے والد ہمیشہ سے ہی مرغیوں سے محبت کرنے والے ہیں۔
مئی میں ملٹ کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں ایک ماہ تک اپنی چہل قدمی روکنی پڑی۔ ایک ماہ گزرنے کے بعد انہوں نے دوباہ سے مرغی کے ساتھ چہل قدمی شروع کر دی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu