اب بچے کار کے لمبے سفر پر بور نہیں ہونگے۔ رینٹ اے کار فرم نے بچوں کے لیے انوکھی سہولت متعارف کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 جولائی 2017 23:18

اب بچے کار کے لمبے سفر پر بور نہیں ہونگے۔ رینٹ اے کار  فرم نے بچوں کے لیے انوکھی سہولت متعارف کرا دی

گاڑی کا لمبا سفر کرنے کے لیے ایک ہی چیز زیادہ ضروری ہوتی ہے اور وہ ہے صبر۔لمبے سفر پر اکثر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے بچے ایک ہی بات کہتے  ہیں کہ کیا ہم ابھی تک یہیں پہنچے ہیں۔
اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک رینٹ اے کار کمپنی نے انوکھا طریقہ ڈھونڈا ہے۔کمپنی نے گاڑی میں ہر جگہ ڈرائنگ بکس رکھ دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کمپنی نے گاڑی کی سیٹ اور دروازوں پر بھی ڈرائنگ پیپر لگا دئیے ہیں۔

گاڑی میں سفر کرنے والے بچے ان ڈرائنگ بکس  اور ڈرائنگ پیپر میں رنگ بھر کر اپنا وقت آرام سے گزار سکتے ہیں۔ہرٹز(Hertz) رینٹ اے کار   کے ڈیزائنر نے اس آئیڈیے کو متعارف کرایا ہے۔اس کے پروٹو ٹائپ کے بارے  میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنی نوعیت کا پہلا پروٹو ٹائپ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگوں کے رد عمل کے بعد اس سہولت کو بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔

اب بچے کار کے لمبے سفر پر بور نہیں ہونگے۔ رینٹ اے کار  فرم نے بچوں کے ..

Browse Latest Weird News in Urdu