عورت کا سر ہے یا جوؤں کا فارم۔ جوؤں سے نجات کے طریقے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 4 اگست 2017 23:37

عورت کا سر ہے یا جوؤں کا فارم۔ جوؤں سے نجات کے طریقے

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بس میں اپنی سیٹ کے آگے بیٹھی ہوئی عورت کے سر کی چپکے سے فلم بنائی ہے۔ اس فلم بنانے کی وجہ عورت کے سر میں کثرت سے جوئیں ہونا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی کیمرہ سر کے قریب ہوتا ہے جوؤں کو بالوں کے اندر اور باہر آتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انتر صارفین بہت حیرانی سے جوؤں کے اس چلتے پھرتے فارم کو دیکھ رہے ہیں۔


جوؤں سے بہت آسانی کے ساتھ بھی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ اگر گھر میں کئی افراد کے سر میں جوئیں ہو تو ایک ہی دن میں سب کی جوئیں ختم کریں ورنہ یہ پھر ہو سکتی ہیں۔
این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ جوؤں سے نجات کے لیے درج ذیل لوشن یا سپرے استعمال کریں۔
dimeticone 4 فیصد لوشن یا لوشن سپرے لگا کر 8 گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

اسے عام طور پر رات کو لگایا جاتا ہے۔
dimeticone  4 فیصد سپرے جیل لگا کر 15 منٹ چھوڑ دیں۔
منرل آئل اور dimeticone سپرے لگائیں اور 15 منٹ چھوڑ دیں۔
isopropyl myristate اور cyclomethicone کا آمیزہ لگا کر 5 سے 10 منٹ چھوڑ دیں۔

این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ جوؤں کے خاتمے کے لیے  permethrin کی حامل مصنوعات استعمال نہیں کرنی چاہیں۔ اس کےعلاوہ جووؤں سے چھٹکارے کے لیے  برقی کنگھی، چائے کے پودے کا تیل، یوکلپٹس کے پودے کا تیل اور جڑی بوٹیاں بھی استعمال نہیں کرنی چاہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu