خاتون نے تعلیم و تدریس کی ملازمت چھوڑ کر میک اپ سے بصری واہمے تخلیق کرنے شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اگست 2017 22:33

خاتون نے تعلیم و تدریس کی ملازمت چھوڑ کر میک اپ سے بصری واہمے تخلیق کرنے شروع کر دئیے

عام طور پر میک اپ کو کسی چیز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے لیکن کچھ لوگ  میک اپ سے اپنی بہترین تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ وینکور، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی می می چوئی بھی ایک ایسی ہی فنکارہ ہیں۔ 31 سالہ میک اپ آرٹسٹ  اپنے فن سے بہترین بصری واہمے تخلیق کرتی ہیں۔ می می کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ 74 ہزار فالورز ہیں۔

(جاری ہے)


اپنے میک اپ کے فن کے بارے میں جاننے سے پہلے می می ایک ٹیچر تھی اور پری سکول میں تین سال تک پڑھاتی رہی ہیں۔

می می کا کہنا ہے کہ  تعلیم و تدریس مجھے اچھی لگتی تھی لیکن میں بہت زیادہ خوش نہیں تھی۔ کلاس روم کے بعد می می نے میک اپ کے ساتھ تجربات شروع کر دئیے۔می می کہنا ہے کہ وہ دلہنوں کا میک اپ کرتی رہی ہیں، جسے لوگ پسند کرتے تھے۔اس کے بعد میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایسی عورتوں کی تصاویر دیکھی جن کے چہرے بظاہر پھٹے  ہوئے ہوتے تھے۔ اس کے بعد می می نے اسی طرح کے اور اس سے بھی بڑھ کر بصری واہمے تخلیق کرنا شروع کر دئیے۔

میک اپ سے بنائے گئے بصری واہمے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu