اونچی ایڑیاں قداونچا کرنے کے علاوہ منشیات چھپانے کے کام بھی آ سکتی ہیں لیکن۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 اگست 2017 23:41

اونچی ایڑیاں قداونچا کرنے کے علاوہ منشیات چھپانے کے کام بھی آ سکتی ہیں لیکن۔۔۔

اونچی ایڑیوں والی جوتیاں قد اونچا کرنےکے ساتھ ساتھ منشیات چھپانے کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں لیکن  ایسا کرنے والے بھی پولیس سے نہیں بچ سکتے۔
آسٹریلیا کے ایک ائیر پورٹ پر حکام نے ایک امریکی عورت کو گرفتار کیا ہے، جس کے جوتوں کی ایڑیوں   سے کوکین  ملی ہے۔ ایڑیوں کے علاوہ عورت نے کپڑوں میں بھی کوکین چھپائی ہوئی تھی۔
آسٹریلین فیڈرل پولیس نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں اونچی ایڑھی والی جوتی کی ایڑھی میں کوکین چھپائے ہوئے دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جوتیاں ایک 49 سالہ امریکی عورت کی ہیں جو لاس اینجلس سے آسٹریلیا آئی تھی۔
اپنی پوسٹ میں پولیس نے لکھا کہ سینڈریلا کو مستقبل قریب میں تو خوبصورت شہزادہ نہیں مل سکتا۔اس عورت کو سڈنی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر سامان کی تلاشی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد آسٹریلین بارڈر فورس آفیسرز نے  عورت کےسامان، جوتوں اور کپڑوں سے 4.4 پاؤنڈ منشیات برآمد کر لی۔
عورت کو ممنوعہ مقدار میں ممنوعہ ڈرگز ملک میں لانے پر گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں عدالت میں پیش کر دیا  گیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu