ہزاروں زندگیاں نگلنے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کیسے خارج ہوئی؟ آج تک کسی کو نہیں پتا چل سکا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 10 اگست 2017 23:42

ہزاروں زندگیاں نگلنے والی کاربن ڈائی  آکسائیڈ کیسے خارج ہوئی؟ آج تک کسی کو نہیں پتا چل سکا
21 اگست 1986 کو شمال مغربی کیمرون میں واقع  جھیل نائیوس نے اچانک کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنا شروع کر دی۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت جھیل سے 1 لاکھ سے 3 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسٹائیڈ کا اخراج ہوا۔

(جاری ہے)

جھیل کے اوپر کاربن ڈائی اکسٹائیڈ کا بادل بن گیا جو 100  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھا۔ اس بادل نے جھیل کی شمالی سمت کو متاثر کیا۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ نے 25 کلومیٹر کے علاقے   کو شدید متاثر کیا۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی شدت سے 1746 افراد اور 3500 مویشی دم گھٹنے سے مر گئے۔سائنسدان آج تک حیران ہیں کہ جھیل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کیسے خارج ہوئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu