مرغیوں کی حفاطت کے لیے مالکن نے انہیں گہرے رنگوں کی جیکٹ پہنا دی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 اگست 2017 23:47

مرغیوں کی حفاطت کے لیے مالکن نے انہیں  گہرے رنگوں کی جیکٹ پہنا دی

مرغیاں ڈربے میں بند نہ ہوں تو ہر جگہ ہی گھومتی رہتی ہیں اور سڑک عبور کرنے سے بھی نہیں کتراتی۔ ایسی ہی آوارہ گرد مرغیوں  کو  بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہاؤس  کی مالکن نے گہرے رنگوں کی جیکٹ  پہنا دی۔ گہرے رنگوں ،خاص طور پر پیلے یا سبز رنگ کی، جیکٹ  ماحول میں نمایاں نظر آنے کے  لیے پہنی جاتی ہے۔
ہاتون روڈ، بلیئر گوری، سکاٹ لینڈ کے ایک بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہاؤس کے سٹاف نے  اپنے 14 مرغیوں کو گہرے رنگ کی جیکٹیں پہنا دی ہے۔

(جاری ہے)

ان جیکٹوں کو پہنانے کا ایک مقصد تو مرغیوں کی حفاظت ہے کہ وہ روڈ کراس کرتے ہوئے  ڈرائیوروں کی نظر میں آ جائیں۔ اس کے علاوہ اس سے بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہاؤس کی مارکیٹنگ بھی ہوجاتی ہے، کیونکہ گہرے رنگ کی جیکٹوں پر بیڈ اینڈ بریک فاسٹ   ہاؤس کا نام اور فون نمبر بھی لکھاہوا ہے۔
بیڈ اینڈ بریک فاسٹ ہاؤس کی مالکن کا کہنا ہے کہ اُن کی مرغیاں عام طور پر باغ میں ہی رہتی ہیں لیکن کبھی کبھار سڑک کے پار بھی چلی جاتی ہے۔ ایسےمیں کچھ  تفریح اور کچھ مرغیوں کی حفاظت کے خیال سے انہیں گہرے رنگ کی جیکٹ پہنائی گئی ہے۔

مرغیوں کی حفاطت کے لیے مالکن نے انہیں  گہرے رنگوں کی جیکٹ پہنا دی

Browse Latest Weird News in Urdu