ہر روز3سو روپے کمانے والے بے گھر شخص نے زخمی آوارہ کتے کے علاج پر 3 ہزار روپے خرچ کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 31 اگست 2017 23:00

ہر روز3سو روپے کمانے والے بے گھر شخص نے زخمی آوارہ کتے کے علاج پر 3 ہزار روپے خرچ کر دئیے
دنیا میں جہاں بہت سے لوگ جانوروں اور انسانوں  سے اچھا سلوک نہیں کرتے وہاں بہت سے ایسے رحم دل بھی ہیں جو جانوروں کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔ ایسے ہی ایک رحم دل شخص کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں ژینگ نامی ایک شخص کو شنگھائی میں  فوارے پر ایک کتے کو نہلاتے دکھایا گیا ہے۔ ژینگ کا کہنا ہے کہ جب وہ کتا اسے ملا تو بہت زخمی تھی۔

(جاری ہے)

ژینگ کو پتا تھا کہ اگر وہ کتے کو زخمی چھوڑ کر گلی سے گزر گیا تو کتا مر جائے گا۔ اُس نے کتے کو اٹھایا  اور جانوروں کے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ ژینگ نے اس کتے کے علاج پر 200 یوان(تقریباً 3200 پاکستانی روپے) خرچ کر دئیے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رحم دل ژیانگ خود ہر روز 20سے 30 یوان (320  سے 480 روپے) روپے ہی کما پاتا ہے اور اس کا کوئی گھر بھی نہیں ہے۔ ژیانگ گلیوں سے کچرا چن کر  فروخت کرتا ہے۔ ژیانگ نے علاج کے اس کتے کو چھوڑنے کی بجائے اپنا لیا اور اسے ڈیان ڈیان کا نام دیا ہے۔
ہر روز3سو روپے کمانے والے بے گھر شخص نے زخمی آوارہ کتے کے علاج پر 3 ہزار ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu