ہاتھ سے بنائی ہوئی دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 2 ستمبر 2017 00:17

ہاتھ سے بنائی ہوئی دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج

ایک آرٹسٹ آرا گازریان کے تازہ ترین شاہکار سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کی آنکھیں کمال کی ہیں۔ انہوں نےہاتھ سےدنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج کا سیٹ بنایا ہے۔
اس شطرنج بمعہ پیس کی پیمائش  15.3 x 15.3ملی میٹر (0.6 in x 0.6 انچ) ہے۔یہ شطرنج  امریکی کوارٹر سکے  سے بھی چھوٹی ہے۔
اس شطرنج کا سب سے اونچا پیس شاہ کا ہے ، جس کی اونچائی 4.8 ملی میٹر ہے جبکہ سب سے چھوٹا پیس پیادہ ہے جس کی اونچائی 2.3 ملی میٹر ہے۔

(جاری ہے)

شطرنج اور پیس کو وزن 6.63 گرام ہے۔
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ اس شطرنج پر عام شطرنج کی طرح کھیلا بھی جا سکتا ہے۔اس شطرنج کے پیس کو 18 کیرٹ سونے سے بنایا گیا ہےجبکہ بورڈ پر ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔
اس سے پہلے دنیا کی سب سے چھوٹی شطرنج کا ریکارڈ 2008 میں بنایا گیاتھا۔ اُس شطرنج کی پیمائش  18 x 18ملی میٹر(0.7 x 0.7انچ)  تھی، اُس شطرنج کے سب سے چھوٹے پیس کی پیمائش 4 ملی میٹر(0.16 انچ) کا تھی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu