بچوں کو تھپڑ مارنے والا استاد اب تمام بچوں کے گھر جا کر معافی مانگے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 6 ستمبر 2017 23:53

بچوں کو تھپڑ مارنے والا استاد اب تمام بچوں کے گھر جا کر معافی مانگے گا

چین کے صوبے انہوئی میں ایک مڈل سکول کے استاد کو اُن تمام بچوں کے گھر جا کر معافی مانگنی پڑے گی جنہیں اس نے سکو ل کے پہلے ہی دن تھپڑ مارے تھے۔استاد کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہوئی تھی۔اس واقعے کی ویڈیو میں استاد کو بہت سے بچوں کے منہ پر تھپڑ مارتے دکھایا گیا ہے۔استاد نے یہ تھپڑ گرمیوں کے چھٹیوں کے بعد پہلے ہی  دن لگائے تھے۔

(جاری ہے)


بیجنگ نیوز کے مطابق استاد نے بچوں کو زبانی ہی کلاسیکی شاعری لکھنے کا کہا تھا، جس کی ہر غلطی کے لیے   بچوں کو چہرے پر  ایک ایک تھپڑ مارا گیا۔واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استاد نے 20 بچوں کو تھپڑ مارے جبکہ حقیقت میں استاد نے 38 بچوں کو مارا تھا۔اب یہ استاد تمام بچوں کے گھر جا کر فرداً فرداً سب سے معافی مانگے گا۔
ویبو کے ایک صارف کا کہنا ہے کہ معافی سے کچھ نہیں ہوتا، بچوں کو استاد کی کمر پر ایک ایک تھپڑ لگانا چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu