62سالہ شخص تیز دھار بلیڈ سے آنکھوں کی صفائی کر کے نظر درست کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 ستمبر 2017 23:45

62سالہ شخص تیز دھار بلیڈ سے آنکھوں کی صفائی کر کے نظر درست کرتا ہے

آنکھوں کے درد کا شکار افراد کے لیے چینگڈو میں ایک شخص نے اپنا خصوصی سٹال لگایا  ہواہے۔ یہ شخص نہ تو ڈاکٹر ہے اور نہ ہی ڈاکٹروں کی طرح آنکھیں صاف کرتا ہے۔
62سالہ شخص آنکھوں کے لیے ایک قدیم طریقہ استعمال کرکے آنکھوں سے میل نکال کر اپنے گاہکوں کو بہتر طور پر دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)


آن لائن گردش کرنے والی تصاویر میں 62سالہ شیانگ کو بلیڈ صاف کرتے ، تیز کرتے اور لوگوں کی آنکھوں  صاف کرتے دکھایا گیا ہے۔


یہ طریقہ کار اگرچہ دیکھنےمیں کافی خوفناک  لگتا ہے لیکن شیانگ کا دعویٰ ہے کہ وہ پچھلے 40سالوں سے یہ کام کر رہا ہے اور اس نے آج تک کسی گاہک کو زخمی نہیں کیا۔شیانگ کا کہنا ہے کہ وہ 30سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو سروس دیتا ہے، اس سے کم عمر کے افراد کو آنکھوں کی صفائی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

62سالہ شخص تیز دھار بلیڈ سے آنکھوں کی صفائی کر کے نظر درست کرتا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu