گوشت کھانے کی شوقین عورت کےپیٹ نے ڈاکٹروں نے 800 سے زیادہ پتھریاں نکال لیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 8 ستمبر 2017 23:45

گوشت کھانے کی شوقین عورت کےپیٹ نے ڈاکٹروں نے 800 سے زیادہ پتھریاں نکال لیں

ایک عورت کے جسم سے ڈاکٹروں نے 800 پتھریاں نکالی ہیں، جس کے بعد وہ عورت یقیناً اپنے کھانے کی عادات بدلے گی۔
یہ عورت ، جس کی عمر 60سال سے زیادہ ہے ، نے پیٹ درد کی شکایت کےساتھ چین میں ووہان کے ایک ہستپال کا رخ کیا تو پتا چلا کہ اس کےپیٹ میں 800سے زیادہ پتھر ہیں۔ڈاکٹروں نے عورت کے پیٹ سے 806 پتھریاں نکالیں۔

(جاری ہے)

ان میں سب سے چھوٹی کا سائز سرسوں کے دانے کے برابر تھا اور بڑا پتھر  لانگن(چین سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کا قابل خوردنی حصہ گودے دار پوست ہوتا ہے) جتنا تھا۔آپریشن کے بعد عورت نے ڈاکٹروں کو اپنی گوشت کھانے کی عادت کے بارے میں بتایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بوڑھی عورت کو فوراً ہی اپنی خوراک بدل دینی چاہیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu