12سال کے بچے ٹیکنالوجی میں اپنے والدین سے بہتر ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 ستمبر 2017 23:42

12سال کے بچے ٹیکنالوجی میں اپنے والدین سے بہتر ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق

آج جس گھر میں بھی سمارٹ فونز استعمال ہو رہا ہے، اُن کے بچے اپنے والدین سے اس استعمال میں بہتر ہوتے ہیں لیکن اب ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 12 سال کی عمر کے بچے ٹیکنالوجی میں اپنے والدین سے بہتر ہوتے ہیں۔یہ تحقیق ٹیک وِل سیو اس(Tech Will Save Us) کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس تحقیق سے پتا چلا کہ 70فیصد والدین کے مطابق اُن کے بچے اُن کے پاس موجود تمام ڈیوائسز کو اُن سے بہتر استعمال کرتے ہیں۔

ان میں سے 30 فیصد بچے پائیتھون، جاوا سکرپٹ، ایس کیو ایل یا پی ایچ پی میں کوڈ بھی لکھ سکتے ہیں ۔ والدین میں صرف 24 فیصد ایسے ہیں جو  مکمل مہارت کے حامل ہیں۔
اگر بہت سے بچے تعلیمی لحاظ سے بہت آگے ہیں لیکن اُن کے والدین کو پھر بھی فکر ہے کہ سکول کھلنے کے بعد اُن کے بچے کو کوئی مشکل تو نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu