جنوبی افریقا کے ٹیلنٹ شو میں شرکت کرنے والا بچہ دنیا کا کم عمر ترین ڈی جے بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 ستمبر 2017 23:50

جنوبی افریقا کے ٹیلنٹ شو میں شرکت کرنے والا بچہ دنیا کا کم عمر ترین  ڈی جے بن گیا

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا ایک ننھا بچہ اپنی پہلی فل لائیو سیٹ پرفارمنس کے بعد دنیا کا کم عمر ترین کلب ڈی جے بن گیا ہے۔
اوراٹیلوے اے جے ہلونگوین نے ڈی جے آرچ جونیئر کے سٹیج نام کے ساتھ کاسمو سٹی، جوہانسبرگ کے ایک بار میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے دنیا کا کم عمر ترین کلب ڈی جے تسلیم کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ریکارڈ بنانے کے وقت اوراٹیلوے کی عمر 5سال  اور 38 دن تھی۔
اوراٹیلوے کو امید تھی کہ وہ 2015 کے افریقا گوٹ ٹیلنٹ شو میں نیا ریکارڈ بنائے گا لیکن ریکارڈ بنانے کے لیے کلب میں  کم از کم 60 منٹ تک اپنےفن کامظاہرہ کرنا ضروری تھا۔ننھے بچے کی پرفارمنس کے وقت وہاں 100 سے افراد موجود تھے۔اوراٹیلوے نے پروفیشنل ڈیکس کی مدد سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اوراٹیلوے سے پہلےیہ  عالمی ریکارڈ  اٹسوکی موریٹا کے پاس تھا، جس نے مئی میں 6 سال اور 114دن کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu