ایسی جگہ پر کھڑے ہو کر شادی کا پروپوزل دینے پر شرمندگی بھی ہو سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 ستمبر 2017 23:48

ایسی جگہ پر کھڑے ہو کر شادی کا پروپوزل دینے  پر شرمندگی بھی ہو سکتی ہے

شادی کا پروپوزل دینے کے لیے لوگ طرح طرح کے منصوبے بناتے ہیں اور اکثر انتہائی انوکھے  انداز میں شادی کا پیغام دیتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات  اگر ایک بھی چیز منصوبے کے مطابق نہ ہوتو شادی کا پرپوزل دینے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کچھ ایسی ہی صورتحال سیت ڈکسن کے ساتھ بھی پیش آئی۔ جب انہوں نے جھیل کے پل پر کھڑے ہو کر  اپنی ہونے والی بیوی کو انگوٹھی پہنانے کے لیے باکس سے انگوٹھی نکالنے کی کوشش کی تو انگوٹھی ہی گنوا بیٹھے۔

انگوٹھی نکالتے  ہوئے وہ اپنے پسینے والی انگلیوں سے انگوٹھی سنبھال نہ سکے اور انگوٹھی نیچے گرا دی۔ پل پر گرتے ہی یہ انگوٹھی جھیل میں جا گری۔ بدقسمتی سے اُن کے پاس دوسری انگوٹھی بھی نہیں تھی اور خوش قسمتی سے  اُن کی ہونے والی بیوی اس بات پر ناراض بھی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس جوڑے کے دوستوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ اُن کے دوستوں نے دریا میں چھلانگیں لگائی اور غوطہ لگا کر انگوٹھی ڈھونڈنے کی کوشش کرنے لگے لیکن یہ انگوٹھی  کبھی  واپس نہیں ملی۔


نئی انگوٹھی کے لیے انہوں نے لوگوں سے مدد حاصل کرنے کے گوفنڈ می پر ایک پیج بنایا ، جہاں لوگوں نے فوراً ہی اُن کے لیے 261 ڈالر جمع کر دئیے۔ اندازہ ہے کہ یہ جوڑا اپنے شادی کے بارے میں اچھے سے منصوبہ بندی کرے گا اور شادی کے موقع پر اس طرح کا کوئی دوسرا حادثہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu