والدین کا احترام بڑھانے کے لیے مڈل سکول بچوں سے والدین کو سجدہ تعظیمی کرانے لگا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 ستمبر 2017 23:49

والدین کا احترام بڑھانے کے لیے مڈل سکول بچوں سے والدین کو سجدہ تعظیمی کرانے لگا

چینی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے،جس میں ایک مڈل سکول کے بچوں کو اپنے والدین کے قدموں میں سجدہ تعظیمی میں پڑے دکھایا گیا ہے۔چینی انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد سکول کے اس اقدام کو سراہا رہی ہے تو وہاں کچھ نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔

(جاری ہے)


اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ والدین ہفتہ وار میٹنگ  کے دوران کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان کی کرسیوں کے ساتھ ہی اُن کے بچے سجدہ تعظیمی میں پڑے ہوئے ہیں۔اس موقع پر سکول کی انتظامیہ بچوں سے کہہ رہی ہے کہ اپنے والدین کے شکر گزار بنیں اور پہلے سے زیادہ  پڑھائی کریں۔ ویڈیو میں دکھایا ہے کہ  بچے تقریباً ایک منٹ تک سجدے میں پڑے رہتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu