میکڈونلڈ ڈرائیو تھرو پر 125 گاڑیوں نے مسلسل اپنے سے پیچھے والوں کا بل ادا کیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 25 ستمبر 2017 23:38

میکڈونلڈ ڈرائیو تھرو پر   125 گاڑیوں نے مسلسل اپنے سے پیچھے والوں کا بل ادا کیا
میسوری  میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ان کے ڈرائیو تھرو پر ایک خاتون نے پچھلی گاڑی کا بل ادا کیا تو پے اٹ فارورڈ (pay-it-forward) کی یہ زنجیر ایک گھنٹے تک چلتی رہی، جس کے دوران  125 گاڑیوں نے اپنے سے پچھلی گاڑی کا بل ادا کیا۔
اوشین سپرنگز کے میکڈونلڈ کی جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ  ایک خاتون نے شام کو سوا سات بجے اپنے سے پچھلی گاڑی کا بھی بل ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ اُن کے ڈرائیو تھرو پر اس طرح کی سخاوت کوئی نئی بات نہیں لیکن عام طور پر یہ سلسلہ  5 سے 10 گاڑیوں تک ہی چلتا ہے۔

خاتون کے پے اٹ فارورڈ کے بعد جب 20 ویں گاڑی نے بھی پے اٹ فارورڈ کیا تو ڈرائیو تھرو کا عملہ بھی اس میں دلچسپی لینے لگے۔یہ سلسلہ ایک گھنٹے تک چلا۔ ایک گھنٹے میں 125 گاڑیوں نے دوسروں سے کھایا اور دوسروں کو کھلایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu