عورت ہے یا روبوٹ؟ سب کے دماغ چکرا گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 ستمبر 2017 23:37

عورت ہے یا روبوٹ؟ سب کے دماغ چکرا گئے

ٹیکنالوجی اس تیزی سے ترقی کرتی جا رہی ہے کہ انسان اور مشین کے بیچ فرق ختم ہوتا جارہا ہے۔ انسانی شکل کی ایک روبوٹ عورت کو دیکھ کر تو یقین ہو چلا ہے کہ ہم مستقبل قریب میں اپنے ساتھ چلتے پھرتے روبوٹس کو انسان یا روبوٹ کے طور پر مشکل سے ہی شناخت کر سکیں گے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے ٹوکیو گیم شو میں نمائش پذیر ایک عورت کے روبوٹ کی حرکات  وسکنات حقیقی عورت سے اس قدر قریب  ہیں کہ نمائش میں شریک سب افراد اور سوشل میڈیا پر دیکھنے والے سب ہی چکرا گئے۔

(جاری ہے)

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہہ دیا کہ وہ اس  روبوٹ کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ٹوکیو گیم شو پچھلے 21سالوں سے منعقد ہو رہا ہے۔ اس میں جاپان اور ساری دنیا کے گیمز کی نمائش کی جاتی ہے۔گیم شو میں یہ روبوٹ Detroit: Become Human کے  بوتھ کے پاس کھڑی تھیں۔ Detroit: Become Human ایک پلے سٹیشن 4 کی ویڈیو گیم ہے، جو 2018 میں جاری کی جائے گی۔ اس گیم کو  فرانس کی کمپنی کوانٹک ڈریم نے بنایا ہے جبکہ اسے سونی انٹرایکٹیو انٹرٹیمنٹ نے جاری  کرے گی۔
گیم شو کی فوٹیج میں اس روبوٹ کو بالکل حقیقی عورت کی طرح مسکراتے اور ہاتھ  ہلاتے دکھایا  گیا ہے۔

عورت ہے یا روبوٹ؟ سب کے دماغ چکرا گئے

Browse Latest Weird News in Urdu