آنکھ میں ٹیٹو بنواتے ہوئے ایک عورت کی بینائی ختم ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 28 ستمبر 2017 23:37

آنکھ میں ٹیٹو بنواتے ہوئے ایک عورت کی بینائی ختم ہوگئی

ٹیٹو بنوانے کے شوق افراد کا بس نہیں چلتا  ورنہ وہ تو اپنے سر کے ایک ایک بال پر بھی ٹیٹو بنوا لیں۔کینیڈا کی ایک ماڈل بھی ٹیٹو کی ایسی ہی شوقین ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی آنکھوں کی پتلیوں پر بھی ٹیٹو بنوائیں گی لیکن یہ ٹیٹو ان کی  ایک آنکھ کی بینائی کے خاتمے کا باعث بن گیا ہے۔ اوٹاوہ ، کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ماڈل کیٹ گالینگر کو دوبارہ سے دیکھنے کے لیے لمبے علاج کی ضرورت ہوگی۔

کیٹ کا کہنا ہے  ایک بار تو اُن کی آنکھ سے ارغوانی آنسو آنے لگے تھے۔ کیٹ کا کہنا ہے کہ اس سے تو زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوئی، دوسرے افراد اس طرح کے ٹیٹو بنواتے ہوئے  ضرور تحقیق کر لیا کریں۔ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی کیٹ کی آنکھ ٹھیک نہ ہوئیں تو وہ مستقل طور پر اندھی بھی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے  کہ انجکشن کی مدد سے آنکھ میں خالص سیاہی سے ٹیٹو بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جس کی وجہ سے مسئلہ ہوا ہے۔


کیٹ کا کہناہے کہ میں آپ کو اپنی آنکھ کے بارے میں اس لیے نہیں بتا رہی کہ میں مشکل میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں آپ کو خبردار کرنے کےلیے بتا رہی ہوں کہ دوسرے لوگ احتیاط سے کام لیں۔
کیٹ نے اپنی موجودہ حالت بتاتے ہوئے بتایا کہ اب اُنکی آنکھ میں درد اور سوزش تو کم ہو گئی ہے لیکن  آنکھ کی بینائی ابھی تک واپس نہیں آئی۔

آنکھ میں ٹیٹو بنواتے ہوئے ایک عورت کی بینائی ختم ہوگئی

Browse Latest Weird News in Urdu