25 فٹ کے اژدھے نے سیکورٹی گارڈ پر حملہ کیا تو بھوکے دیہاتیوں نے اژدھے کو فرائی کر کے کھا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 اکتوبر 2017 02:24

25 فٹ کے اژدھے نے سیکورٹی گارڈ پر حملہ کیا تو بھوکے دیہاتیوں نے اژدھے کو فرائی کر کے کھا لیا

ایک بہت بڑے اژدھے نے انڈونیشیا کے ایک شخص پر حملہ کر کے اس کا بازو زخمی کردیا، جس کے بعد بھوکے دیہاتیوں نے اژدھے کو مار  کر کھا لیا۔
جزائر سماٹرا میں باتانگ گنسال میں سیکورٹی گارڈ روبرٹ نابابان نے    جنگل میں پیٹرولنگ کے دوران ایک بہت بڑے اژدھے کو دیکھا۔ یہ اژدھا 7.8 میٹر لمبا (یعنی 25.6 فٹ ) لمبا تھا۔ مقامی پولیس چیف سوتارجا کے مطابق یہ اژدھا ناقابل یقین حد تک بڑا تھا۔

سوتارجا کے مطابق نابابان کو سانپ کھانے کا شوق ہے، اس لیے اس نے اژدھے کو گن سے مارنے کی کوشش کی، جس پر اژدھے نے نابابان پر حملہ کردیا۔ قریب تھا کہ اژدھا اس کا بازو اس کے جسم سےالگ کردیتا کہ دوسرا سیکورٹی گارڈ اور مقامی افراد اس کی مدد کو آ گئے۔نابابان وہاں سے  سیدھا ہسپتال پہنچا اوردیہاتیوں نے لکڑیوں کے وار کر کر کے اژدھے کو جان سے مار دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہوں نے اس کی نمائش کی۔ دیہاتیوں نے بعد میں اژدھے کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے فرائی کیا اور دعوت اڑائی۔
انڈونیشیا اور فلپائن میں 20 فٹ اور اس سے زیادہ لمبائی کے اژدھے عام پائے جاتےہیں۔ مارچ کے مہینے میں انڈونیشیا کے ایک 25سالہ کسان کو ایک بڑی جسامت کے اژدھے نے جان سے مار کر کھا لیا تھا۔ بعد میں لوگوں نے اس اژدھے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا تو اندر انہیں گمشدہ کسان کی لاش ملی تھی۔

25 فٹ کے اژدھے نے سیکورٹی گارڈ پر حملہ کیا تو بھوکے دیہاتیوں نے اژدھے ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu