کیا واقعی فلپائنی صدر ٹیکسی چلاتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 9 اکتوبر 2017 23:34

کیا واقعی فلپائنی صدر ٹیکسی  چلاتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ  اگر کبھی اپنے ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر سفر کرنےکا موقع ملے تو آپ کیا کریں گے؟  اکثر لوگ تو شاید  مخالفت یا حمایت میں نعرے لگانے لگ جائیں مگر کچھ لوگ انہیں اپنے مشورے دیں گے  تو کچھ لوگ اُن کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات کریں گے ۔ حدسے زیادہ  پروٹوکول کی وجہ سے  آپ کو تو شاید وزیراعظم کے ساتھ سفر کرنے کا موقع نہ ملے لیکن فلپائن میں رہنے والوں کے پاس اپنے وزیر اعظم کے ساتھ سفر کرنے کے زیادہ مواقع ہیں۔

یہ سفر بھی ایسا ہوگا جہاں آپ صدر کو احکامات دیں اور وہ اُن کی تعمیل کرے۔
اصل میں انٹرنیٹ پر فلپائن کے صدر رودریگو دوترتے کے ایک ہم شکل کی تصاویر بہت وائرل  ہیں، جو ایک ٹیکسی کار چلا رہے ہیں۔ فلپائن سٹار نے  یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ  داواؤ سے تعلق رکھنے والے اس ٹیکسی ڈرائیو کی شکل ہو بہو صدر رودریگو دوترتے سے ملتی ہے یا پھر یہ حقیقت میں صدر رودریگو دوترتے ہی گاڑی چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)


2013 میں جب رودریگو دوترتے داواؤ کے مئیر تھے، تب بھی اُن کی ٹیکسی چلاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں۔اس وقت شائع ہونے والی   ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ میئر رات کو سواریاں اٹھا کر اور کرایہ لے کر داواؤ کی گلیوں کا گشت کیا کریں گے۔
فلپائن سٹار کے فیس بک پیج پر اس حوالے سے صارفین کے درمیان اچھی خاصی بحث شروع ہوگئی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صدر رودریگو دوترتے ہی ہیں جو گاڑی چلا رہے ہیں جبکہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ  وہ اُن کا ہمشکل ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu