چاکلیٹ سے کم وقت میں مجسمہ بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ

جمعہ 19 مارچ 2010 20:30

چاکلیٹ سے کم وقت میں مجسمہ بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔19مارچ۔ 2010ء) جنوبی افریقہ میں مجسمہ ساز نے تین دن میں چاکلیٹ کا مجسمہ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ کارنامہ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے مجسمہ ساز ہیری جانسن نے انجام دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تین اعشاریہ آٹھ دو میٹر اونچے مجسمے کی تخلیق میں تین ٹن چاکلیٹ استعمال کی۔ اس سے قبل برازیل کے مجسمہ ساز نے دو اعشاریہ آٹھ ٹن اونچا مجسمہ بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جانسن کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ انکا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu