کوڑے کے ٹرک میں گم ہوئی ہیرے کی انگوٹھی، مالک کو 15 منٹ کی محنت سے واپس مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 اکتوبر 2017 23:32

کوڑے کے ٹرک میں گم ہوئی ہیرے کی انگوٹھی، مالک کو 15 منٹ کی محنت سے واپس مل گئی

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی منگیتر نے اپنی  ہیرے  کی انگوٹھی غلطی سے کوڑے پھینک دی۔ مین ہٹن سے تعلق رکھنے والی ایشلے پلاسیو کا کہنا ہے کہ  وہ ہر رات سوتے ہوئے اپنی انگوٹھی اتار پر پاس موجود سٹینڈ پر  رکھ دیتی ہے لیکن سوموار کو  وہ انگوٹھی سمیت سو گئی  اور نیند میں انگوٹھی اتار کر کینڈی کے ریپرز کے پاس رکھ دی۔بعد میں ایشلے کو احساس ہوا کہ اس نے غلطی سے ریپرز کے ساتھ  انگوٹھی بھی پھینک دی ہے۔

اس نے جب  اپنے منگیتر مائیک ڈائمنڈ کو انگوٹھی کے کھو جانے کے بارے میں بتایا تو وہ حیران ہوا۔

(جاری ہے)

اس نے فوراً پوچھا کہ کیا ایشلے مذاق کر  رہی ہے۔
دونوں نے شہر کے محکمہ صفائی کو فون کیا تو معلوم ہوا کہ اُن کے ہاں سے کوڑا اٹھا لیا گیا ہے۔ یہ سن کر مائیک اور ایشلے اپنے چند دوستوں کے ساتھ کوڑے کے ٹرک کو کھنگالنے کے لیے پہنچ گئے۔ مائیک کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ انگوٹھی کے واپس ملنے کو ناممکن سمجھے لیکن خوش قسمتی سے یہ انگوٹھی 15 منٹ کے بعد ہی واپس مل گئی۔ محکمہ صفائی نے بعد میں اس انگوٹھی کی تصویر اپنے ٹوئیٹر  اکاؤنٹ سے شیئر کی اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے غلطی سے پھینکی جانے والی انگوٹھی ڈھونڈے میں مائیک کی مدد کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu