مصری خاتون کی اپنے شوہر کی دوسری شادی میں شرکت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 اکتوبر 2017 11:27

مصری خاتون کی اپنے شوہر کی دوسری شادی میں شرکت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں
قاہرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14اکتوبر 2017ء): مصری خاتون کی اپنے شوہر کی دوسری شادی میں شرکت کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کہا جا تا ہے کہ عورت ہر چیز برداشت کر لیتی ہے لیکن اپنی ازداواجی زندگی میں کسی دوسری عورت کی شرکت برداشت نہیں کرتی ۔لیکن مصر کی ایک خاتون نے یہ تصور ہوا میں اڑا دیا ۔یہ مصر کے خوش نصیب مرد معتزہلال ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کو وسعت دینے کے لیے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

انکی پہلی بیوی نے نہ صرف اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دی بلکہ اس شادی میں شرکت بھی کی ۔ اپنے ہی شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں خوشگوار موڈ سے شرکت کرنے والی مصری خاتون کی تصوایر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔تصاویر میں معتز ہلال کی پہلی بیوی کو انکی دوسری شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس موقع پر کافی خوش نظر آ رہی تھیں ۔ ان تصاویر کے وائرل کوہونے کے بعد مصر بھر میں مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کے موضوع پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ۔
مصری خاتون کی اپنے شوہر کی دوسری شادی میں شرکت کی تصاویر انٹرنیٹ پر ..

Browse Latest Weird News in Urdu