ایک شخص نے اپنا نام بدل کر اپنی پسندیدہ چائے کے نام پر رکھ لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:11

ایک شخص نے اپنا نام بدل کر اپنی پسندیدہ چائے کے نام پر رکھ لیا

ایک شخص نے اپنا نام بدل لیا ہے۔ اس میں حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنا  نیا نام اپنی پسندیدہ چائے کے نام پر رکھا ہے۔ ناتھن گارنر کو اب ناتھن یارک شائر ٹی گارڈنر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ناتھن ہر روز  اس چائے کے 15 کپ پیتے ہیں۔
ناتھن نے بتایا کہ ایک دن وہ اپنے کام میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

اسی دوران اُن کے ایک ساتھی نے انہیں کہا کہ تم بہت زیادہ چائے پیتے ہوئے، تم اپنا نام بدل کر یارک شائر ٹی کیوں نہیں رکھ لیتے۔

ناتھن نے سوچا کہ یہ خیال واقعی زبردست ہے۔یہی سوچ نے انہوں نے  اپنے نامی کے درمیانی لفظ ڈریک سے جان چھڑا لی۔
ناتھن کی یہ وفاداری دیکھ کر چائے کی کمپنی  بھی بہت خوش ہے۔ انہوں نے ناتھن کو  اپنے ہیڈکوارٹر بلایا ہے، جہاں ان کی ملاقات کمپنی کے ملازمین سے کرائی جائے گی اور انہیں گرما گرم چائے بھی پلائی جائے گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu