ایک شخص نے اپنا نام بدل کر اپنی پسندیدہ چائے کے نام پر رکھ لیا 85 سالہ نڈر خاتون نے ریٹائرمنٹ کے بعد خطرناک ترین شوق پال لیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 15 اکتوبر 2017 23:35

ایک شخص نے اپنا نام بدل کر اپنی پسندیدہ چائے کے نام پر رکھ لیا  85 سالہ نڈر خاتون نے ریٹائرمنٹ کے بعد خطرناک ترین شوق پال لیے
ٹریش واگسٹاف اپنی  ریٹائرمنٹ کے دنوں میں  اپنے خطرناک شوق پورے کر کے کر ہی ہے۔ٹرش سکائی ڈائیونگ کرتیں ہیں، پیرا گلائیڈنگ کرتی ہیں اور ونگ واک بھی کرتی ہیں۔ٹرش نے اپنے خطرناک شوق کی مدد سے چندے میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ بھی جمع کیے ہیں۔
ٹرش کا  کہنا ہے کہ یہ شوق سڑک عبور کرے سے زیادہ خطرناک نہیں۔ایپلیٹن، آکسفورڈ شائر ، برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ٹرش  ایکوریم میں شارک  مچھلیوں کے ساتھ بھی تیر چکی ہیں۔

(جاری ہے)


ٹرش کا کہنا ہے کہ انہیں خطروں سے خوف محسوس نہیں  ہوتا۔ ٹرش کے شوہر سکاٹس گارڈز میں میجر تھے۔ وہ اپنے بچیوں شینا اور کیتھ کے ساتھ فوجی علاقوں میں رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آرمی کے میجر کی بیوی ہونے کی وجہ سے مجھے معلوم ہےکہ کونسا خطرہ اصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب کوئی آپ پر پستول تانتا ہے تو آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ گن اصلی ہے۔
ٹرش کا کہنا ہے کہ دوسرے ریٹائر افراد بھی اس کی طرح  فارغ نہ بیٹھیں بلکہ کوئی اسی طرح کی سرگرمی کریں۔
ایک شخص نے اپنا نام بدل کر اپنی پسندیدہ چائے کے نام پر رکھ لیا  85 سالہ ..

Browse Latest Weird News in Urdu