کینیڈا میں جرابوں کی انوکھی نمائش کا انعقاد

منگل 13 اپریل 2010 20:14

کینیڈا میں جرابوں کی انوکھی نمائش کا انعقاد
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔13 اپریل ۔2010ء) کینیڈا میں جرابوں کی انوکھی نمائش رکھی گئی ہے جس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں باٹا شو میوزیم میں جرابوں کی انوکھی نمائش ہو رہی ہے جس کا عنوان ”سوکس بٹوین یو اینڈ یور شوز“ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں 40 نایاب جرابوں کے جوڑے رکھے گئے ہیں جن میں ایک جوڑے کا تعلق 13 ویں صدی سے ہے جس کو انسانی بالوں سے بنا گیا تھا۔

نمائش میں 900 سال پرانے جرابوں کا جوڑا بھی موجود ہے جسے مصر سے منگوایا گیا جبکہ 17 ویں صدی میں شاہ چارلس اول کی کپڑے سے بنائی گئی جرابیں اور نپولین بوناپارٹ کی جرابیں بھی رکھی گئی جو اس نے 1800 صدی میں جلاوطنی کے دوران استعمال کی تھیں۔ نمائش میں ملکہ وکٹوریہ کی گلابی رنگ کا جرابوں کا جوڑا بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu