حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی باقیات ایک پہاڑ کی چوٹی سے مل گئیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 27 اکتوبر 2017 23:48

حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی باقیات ایک پہاڑ کی چوٹی سے مل گئیں
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ایک پہاڑ کی چوٹی پر سے حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی باقیات مل گئیں ہیں۔ بائبل کے مطابق حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کوہ ارارات  پر رکی تھی۔ کوہ رارات کو ترکی میں  آغری پہاڑ کے نام سے بھی  جانا جاتا ہے۔ماہرین کو اس پہاڑ سے کشتی کی شکل کا ایک ڈھیر ملا ہے، جسے حضرت نو ح علیہ السلام  کی کشتی کی باقیات کہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محقق پروفیسر پاؤل اسپرانٹ کا کہنا ہے کہ وہ موقع پر جا کر ان باقیات کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ یہ کشتی نوح کی باقیات ہیں یا کسی اور چیز کی باقیات ہیں۔پروفیسر پاؤل کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں جا کر طوفان نوح  کے شواہد بھی جمع کرنے کی کوشش کریں گے۔پروفیسر پاؤل کا کہنا ہے کہ اس پر سائنسی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس  کا م کا حصہ بننا چاہیں گے۔پروفیسر پاؤل کا کہنا ہے کہ جب سائنسی طور پر ان باقیات  کا کشتی نوح ہونا ثابت ہوجائے تو  عوام کو انہیں دیکھنے کی اجازت دی جائے۔
استنبول یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر اوکٹے بیلی کا کہنا ہے کہ طوفان نوح ایک حقیقی واقعہ ہے ، جس کا ذکر الہامی کتابوں میں بھی آیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu