عجیب و غریب بیماری۔ بوڑھے برطانوی کو ہر وقت ہی قومی ترانہ سنائی دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 4 نومبر 2017 23:35

عجیب و غریب بیماری۔ بوڑھے برطانوی کو ہر وقت ہی قومی ترانہ سنائی دیتا ہے

ایک 87سالہ بوڑھے برطانوی شخص کو وطن سے محبت کی عجیب و غریب بیماری لاحق ہوگئی ہے۔ اس بیماری میں انہیں ہروقت ہی برطانیہ کا قومی ترانہ مسلسل بجتا سنائی دیتا ہے۔
رون گولڈ اسپنک کا تعلق بلٹن سے ہے۔ انہیں امید ہے کہ اگلے ماہ ان کے ٹاؤن کےد ورے پر آنے والی ملکہ برطانیہ سے ان کی ملاقات بھی ضرور ہوگی۔ وہ اپنی ملاقات میں ملکہ برطانیہ کو بتائیں گے کہ انہوں نے ملکہ برطانیہ سے زیادہ بار برطانیہ کا قومی ترانہ سنا ہے۔


رون کو جو بیماری لاحق ہے اسے میوزیکل ائیر سینڈروم (Musical Ear Syndrome) کہا جاتا ہے۔یہ بیماری انہیں لاحق ہوتی ہے جن کی سماعت کم ہو رہی ہو۔ اس مرض کے مریضوں کے دماغ میں خود بخود ایسی آوازیں پیدا ہو جاتی ہیں، جو حقیقت میں نہیں ہوتی لیکن انہیں وہم ہوتا ہے کہ جیسے کسی چیز کی آواز آرہی ہے۔

(جاری ہے)

اندازہ ہے کہ صرف برطانیہ میں 65 سال سے اوپر عمر کے 10 ہزار افراد کسی نہ کسی حد تک اس کے مریض ہیں۔


رون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بیماری تین یا چار ماہ پہلےہوئی ہے ۔ اب انہیں مردانہ آواز میں ہر وقت”گاڈ سیو دی کوئین“ سنائی دیتا رہتا ہے۔رون کا کہنا ہے کہ شروع میں انہیں لگا کہ ان کے ہمسایوں کے ہاں ہروقت ترانہ بجتا رہتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے سے اس کی شکایت کونسل میں کرادی۔ کونسل کے نمائندے جب وہاں آئے تو ہمسایوں نے کسی بھی قسم کی موسیقی بجائے جانے کا انکار دیا۔ اس کے بعد رون کو معلوم ہوا کہ یہ ترانہ ہر وقت ان کے دماغ میں گونجتا رہتا ہے۔
ڈاکٹروں کا نے رون کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے رون کےایک کان میں ہیرنگ ایڈ لگا دی ہے جبکہ ان کے کمرے میں ٹی وی بھی چلتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کچھ دیر قومی ترانہ سنائی نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu