دنیا کی بزرگ ترین ائیر ہوسٹس 60سالوں سے ملازمت کر رہی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 6 نومبر 2017 23:42

دنیا کی بزرگ ترین ائیر ہوسٹس 60سالوں سے ملازمت کر رہی ہیں

دنیا کی سب سے معمر ترین  ائیر ہوسٹس کے طور پر جانی  جانے والی عورت گزشتہ 60 سالوں سے  جہاز میں اپنی خدمات فراہم  کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکن ائیر لائنز نے ان کی ملازمت  کے 60 سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔
بیٹی نیش کی ملازمت کی ڈائمنڈ جوبلی  رونالڈ ریگن واشنگٹن ائیرپورٹ پر منائی گئی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایسٹرن ائیرلائنز سے کیا تھا، جو بعد میں امریکن ائیرلائنز کا حصہ بن گئی تھی۔


بیٹی نیش کا کہنا ہے کہ  اس ملازمت میں آپ کا قد بھی خاص حد تک ہونا چاہیے اور آپ کا وزن بھی ایک خاص حد سے نہیں بڑھنا چاہیے۔ اگر آپ کا وزن چند پاؤنڈ بڑھ جائے تو آپ کو خود ہی اپنا وزن کم کرنے کی تگ و دو کرنی پڑتی ہے ، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ملازمت بھی جا سکتی ہے۔
نیش کا کہنا ہے کہ اپنے پورے کیرئیر میں انہوں نے واشنگٹن سے بوسٹن جانے والی شٹل پرواز میں ہی خدمات فراہم کی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ہرروز اپنے گھر جا کر اپنے معذور بیٹے کا خیال رکھتی رہیں۔

(جاری ہے)


انہوں نے بتایا کہ 1989 میں جب ایسٹرن ائیر لائن نے اس پرواز کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ اپنی ملازمت تقریباً چھوڑ چکی تھیں۔ لیکن اس روٹ پر ٹرمپ شٹل چلنے لگی۔ یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت تھی۔ ٹرمپ شٹل کی ناکامی کے بعد اسے یو ایس ائیر ویز نے خرید لیا  جو بتدریج امریکن ائیر لائن ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu