ایمزون کے صارف کو اس کا آرڈر 100 لمبے کاغذ میں لپیٹ کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 نومبر 2017 23:43

ایمزون کے صارف کو اس کا آرڈر 100 لمبے کاغذ میں لپیٹ کر دیا گیا

ایمزون سے خریداری کرنے والا ایک صارف یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے ببل ریپ کے رول کوباکس میں 100 فٹ لمبے براؤن کاغذ میں پیک کر کے  بھیجا گیا ہے۔
42 سالہ پاؤل جیکب نے سردیوں میں پودے کی حفاظت کے لیے حفاظی پلاسٹک شیٹ کا آرڈر دیا تھا۔ یہ آرڈر جب پاؤل کے گھر پہنچا تو نہ صرف بہت بڑے پیکٹ میں پیک تھا بلکہ اسے 100فٹ لمبے کاغذ میں لپیٹا گیا تھا۔

(جاری ہے)


گاسپورٹ، ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے پاؤل نے بہت بڑا  اور بھاری  باکس دیکھا تو سوچا کہ اسے کچھ غلط چیز بھیج دی گئی ہے۔ ببل ریپ کو عام طور پر پیکنگ کےلیے استعمال کیا جاتا ہے،ا س لیے اسے بیگ میں ڈال کر بھیجا جاتا ہے۔ پاؤل نے جب اسے کھولا تو معلوم ہوا کہ کیوں اس کا وزن زیادہ اور پیکٹ بڑا ہے۔ پاؤل کا کہنا ہے کہ اس نے اس کاغذ کو بچھا کر پیمائش کی تو یہ 100 فٹ تھا۔اس رول کی کل قیمت 15.49 پاؤنڈ تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu