فن لینڈ کی بیکری نے پسے ہوئے جھینگروں سے بنی ہوئی روٹی متعارف کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 نومبر 2017 20:13

فن لینڈ کی بیکری  نے  پسے ہوئے جھینگروں سے بنی ہوئی روٹی متعارف کرا دی

فن لینڈ کی ایک بیکری نے دنیا سے بھوک کا خاتمہ کرنے کے لیے پسے ہوئے جھینگروں سے  بنائی روٹی متعارف کرائی ہے۔
فن لینڈ کی فیزر بیکری کا کہنا ہے کہ یہ روٹی جمعے سے اس کے سٹورز پر دستیاب ہوگی۔ہر روٹی 70 جھینگوں کو سکھا کر پھر پیس کر  پھر آٹے، گندم اور دوسرے بیجوں میں ملا کر بنائی گئی ہے۔
فیزر بیکری  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی روٹی بنانے کا خیال پچھلے گرما میں آیا تھا لیکن فن لینڈ کے حکام سے اس کی منظوری اب ملی ہے۔

بیکری کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ  جھینگروں سے بنی روٹی میں عام روٹی کے مقابلے میں زیادہ پروٹین ہوتےہیں۔

(جاری ہے)


2013 میں اقوام متحدہ نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا تھا کہ دنیا میں دو ارب افراد کیڑے مکوڑے کھاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 1900 اقسام کے کیڑے مکوڑوں کو کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی فوڈ اور ایگریکلچر آرگنائزیشن نے ایک پروگرام شروع کیا تھا، جس میں کیڑوں کی افزائش نسل اور استعمال کرنے پر زور دیا گیاتھا۔
اس ماہ کے شروع میں فن لینڈ نے کیڑوں مکوڑوں کی افرائش اور کھانوں کے لیےاس کی فروخت پر عائد پابندی بھی ہٹا لی ہے۔ 5 دوسرے یورپی ممالک، برطانیہ، نیدرلینڈ، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک میں پہلے ہی اس کی اجازت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu