شرابی نے نشے میں دھت ہوکر تین گھنٹے تک اپنے گھر کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن۔۔۔۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 نومبر 2017 23:51

شرابی نے نشے میں دھت ہوکر تین گھنٹے تک اپنے گھر کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن۔۔۔۔۔۔۔

ایک شرابی کو اپنے گھر کا دروازہ کھولنے  میں تقریباً 3 گھنٹے کا  وقت لگا۔ ماسکو کے مغرب میں واقع  بالاشیک شہر میں ایک  شخص  نے تین گھنٹے تک  اپنے گھر کے دروازے کو لاتیں   اور گھونسے مارے  لیکن آخر میں پتا چلا کہ وہ ساتھ لگے ہوئے بٹن کو دبا کر آرام سے دروازہ کھول سکتا تھا۔
ایک رہائشی عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں دکھایا گیا ہے کہ  ایک شرابی شخص دیوانہ وار اپنے گھر کا دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تین گھنٹے تک دروازے سے گتھم گتھا ہونے کی وجہ سے دروازہ تقریباً ٹوٹ گیا۔ تین  گھنٹے کے بعد  اسے احساس ہوا کہ وہ دروازے کے ساتھ لگا بٹن دبا کر آرام سے گھر کے اندر جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں  ایک بار اس شرابی کا دوست بھی نظر آتا ہے لیکن پھر چلا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دروازے کے دائیں طرف  میگنیٹک لاک موجود ہے۔لیکن شرابی اس بٹن کا نوٹس ہی  نہیں لیتا بلکہ دروازے کو ہی لاتیں مارتا رہتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے  کہ جب دروازہ ٹوٹ کر تھوڑا سا کھل جاتا ہے تو ایک چوہا بھی اس میں سے نکل کر بھاگ جاتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ شخص 19 نومبر کو 8 بجکر 17 منٹ پر دروازے کو لاتیں مارنا شروع کرتا ہے اور 2 گھنٹے 47 منٹ تکا س کی جدوجہد جاری رہتی ہے، جس کے بعد وہ بٹن دبا کر اندر چلا جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu