کتے بلیوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق میں انکشاف

Ameen Akbar امین اکبر پیر 4 دسمبر 2017 23:43

کتے بلیوں سے زیادہ ذہین  ہوتے ہیں۔ نئی تحقیق میں انکشاف

امریکا کی وینڈربلٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں  نے دعویٰ کیا ہے کہ کتے بلیوں سے زیادہ  ذہین  ہوتے ہیں۔کتے بلیوں کی نسبت زیادہ پیچیدہ رویے رکھتے ہیں۔  وہ سوچنے سمجھنے اور منصوبہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ ان کے cerebral cortex میں 530 ملین نیورانز پائے جاتے ہیں جبکہ بلیوں کے  دماغ کے اس حصے میں  250 ملین نیورانز  ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)


پروفیسر سوزانا ہرکولانو-ہاؤزل نے بوسٹن 25 نیوز کو بتایا کہ انہیں سو فیصد کتوں سے لگاؤ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کتے اپنی زندگی میں بلیوں کی نسبت حیاتیاتی طور پر زیادہ پیچیدہ  کام کرنے  کی قابلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم اب ہم   کافی زیادہ حیاتیاتی علم رکھتے ہیں۔یہ علم اتنا ہے کہ  ہم اپنی گفتگو میں کتے اور بلی میں سے ذہین جانور کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu